واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانیکی قرار داد منظور کرلی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد پر امریکی ایوان نمائندگان میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔امریکی نائب صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ 25 آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کے مواخذے کی کوشش عوام میں سخت ناراضی کاباعث بن رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے ٹرمپ کے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں خود شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...