اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کر کے قتل واقعہ انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوایا جائے گا۔شیخ رشیداحمد نے کہاکہ وزیر اعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے ،قابل مذمت ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...