کراچی(این این آئی)لاہور دنیا کا دوسرااور کراچی کو چوتھا دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والے ہوائوں کے باعث موسم گرد آلود ہے۔ فضا میں موجود پرٹیکیولیٹ میٹرز یعنی آلودہ زرات کی مقدار مقررہ معیار سے زائد ہے، پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 181 تک جاپہنچی ہے۔پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 204 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے، جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ جائیں، ماسک کا استعمال کریں۔ احتیاط نہ کرنے پر شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کا نمبر دوسرا ہے، تیسرے نمبر پر ممبئی، جبکہ چوتھا نمبر کراچی کا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...