کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر،بالخصوص کراچی میں گیس کی بندش اور قلت کے خلاف درخواست میں چیئرمین اوگرا، ایس ایس جی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس کو آئندہ سماعت پر جواب یقینی بنانے کا حکم دیدیاہے۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سمیت سندھ بھرمیں گیس کی بندش اور قلت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی کا موقف تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، گھروں میں گیس نہیں جس کی وجہ سے روٹی بھی تندور سے لا رہے ہیں، 9 دسمبر 2020 کو عدالت نے جواب طلب کیا مگر جواب بھی نہیں دیا جا رہا، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی کو بلا رہے ہیں اور پوچھتے ہیں قلت کیوں ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، بتایا جائے کراچی میں گیس کی کمی کیوں ہے اور گیس کی قلت ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے چیئرمین اوگرا،ایس ایس جی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ایم ڈی سوئی گیس کو آئندہ سماعت پر جواب یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ گیس کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے،اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں جائزہ لیں گے۔درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں سوئی گیس کی مجموعی پیداوارکا 68 فیصد نکالا جاتا ہے،پنجاب مجموعی پیداوار کا 4فیصد، بلوچستان 19فیصد،خیبرپختونخوا صرف 9 فیصد گیس پیدا کرتا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت جس صوبے سے زیادہ گیس نکالی جائے گی،اس کودیگرصوبوں پر زیادہ ترجیح دی جائے گی،ملک میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے باوجود صوبہ بھر میں گیس کی شدید قلت ہے۔سندھ میں گھروں میں گیس کی قلت ہے اور انڈسٹریزبھی بند ہورہی ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...