لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور اس کا مقصد پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانا ہے ،آہستہ آہستہ تمام اپوزیشن کی باری آرہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے خواجہ آصف سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو حکومت میں کرپشن نظر نہیں آر ہی ،انتقامی کارروائیوں سے حکمرانوں کی سوچ واضح ہے لیکن یہ وقت جلد گزر جائے گا۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کے حوالے سے قوم کو معلوم ہو چکا ہے ،نیب کاپولیٹیکل انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نیب زدہ ہے لیکن ان سے پوچھ گچھ نہیں کی جاتی ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...