لاہور( این این آئی)اینٹی نار کوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نار کوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کارگوٹرمینل پر کامیاب کارروائی کر کے اعلیٰ معیار کی دو کلو سے زائد ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ڈی ایچ اے کے رہائشی شاہد ریاض نامی شخص کی جانب سے برطانیہ کی فوڈ کمپنی کے لئے کارگو بکنگ کرائی گئی ۔دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیا ء میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی ۔ اے این ایف کی ٹیم نے بکنگ کرانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...