وزیراعظم سے اسامہ ستی کے والد کی ملاقات ، مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

0
313

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مرحوم اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مرحوم اسامہ ستی کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے المناک واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے والد کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔