کراچی(این این آئی)سٹی کورٹ کراچی میں واقع ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ جنوبی نے طالب علم کے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں اغوا و قتل کیس کی سماعت کے دوران 9 سال سے مفرور پولیس اہلکار کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ملزم پولیس اہلکار نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے ملزم پولیس اہلکار ناموس خان کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار اگر مجرم نہیں تھا تو 9 سال تک کہاں رہا؟عدالت نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پولیس کی کیا ذمے داری ہوتی ہے، کیا آپ کو معلوم نہیں؟ کیس سے مفرور ہونا مجرم ہونے کے مترادف ہے، ملزم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں، اس کی ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں تمام ملزم بیگناہ قرار دیئے جا چکے ہیں، میرا موکل بے گناہ ہے، اسے ضمانت دی جائے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ طالب علم محمدعلی بٹ کو گھر کے باہر سے اغوا کیا، پھر تھوڑے فاصلے پر لے جا کر اسے قتل کر دیا اور جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کیا۔پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا کہ ملزم تھانہ فیروز آباد میں تعینات تھا، جس نے کارروائی منظور کالونی میں کی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں جنوری 2011 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...