ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جی ٹوئینٹی کے بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے مذہبی اقدار فورم کا اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عالمی مذہبی اقدار فورم کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ توقع ہے کہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل فورم میں عالمی رہ نمائوں، ماہرین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 500 سے زاید شخصیات شرکت کریں گی۔مذہبی اقدار فورم ایک ایسی ایسوسی ایشن ہے جو پائیدار ترقی اور انسان دوستی میں مذہب اور اقدار کے مثبت اثرات کو متنوع عالمی مذہبی قدر اور انسان دوستی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔