برسلز (این این آئی )یورپی فوجی کمیشن کے سربراہ جنرل کلاڈو گریزاو نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کی نگرانی جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین کے ممالک مشرقی بحیرہ روم کے بحران میں یونان کی حمایت کرتے ہیں۔ادھر ترک ایکسپلوریشن بحری جہاز قبرص کے ساحل سے اپنے مقام سے پیچھے ہٹنے کے بعد شمال کی سمت میں ترک بندرگاہوں کی طرف روانہ ہو گیا۔گذشتہ ماہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی یونان کے درمیان تیزی کیساتھ بڑھتی کشیدگی نے دونوں ملکوں کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا