امریکی صدر ٹرمپ کا اسنیپ چیٹ اکائونٹ بھی مستقل طور پر بند

0
328

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ اکانٹ بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان اسنیپ چیٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا اکائونٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلا ئواور تشدد پر اکسانے کی وجوہات پر بند کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا تھا۔یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور ویڈیوز ہٹائی تھیں۔یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔