تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے شام کے مشرقی علاقے میں حالیہ برسوں کے دوران بدترین فضائی کارروائی کرتے ہوئے بشارالاسد حکومت کے 57 حامیوں کو ہلاک کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے عراقی سرحد سے متصل مشرقی علاقے دیرالزور میں مختلف مقامات میں 18 حملے کیے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں شامی فورسز کے 14 اہلکار، عراقی ملیشیا کے 16 اہلکار اور ایرانی حمایت یافتہ فاطمید بریگیڈ کے 11 افغان اہلکار مارے گئے ہیں اور دیگر 37 افراد بھی نشانہ بنے۔بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی حزب اللہ تحریک سے تعلق رکھنے والے پیراملٹری اہلکار اور فاطمید بریگیڈ خطے میں ایرانی حمایت یافتہ افغان جنگجوں کے ساتھ متحرک ہیں۔رپورٹ کے مطابق شام میں کارروائی سے قبل فاطمید بریگیڈ نے ہمسایہ ملک عراق سے ایرانی ساختہ اسلحہ مشرقی شامل منتقل کردیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلحے کو اسی علاقے میں رکھا تھا جہاں یہ حملہ ہوا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔برطانوی تنظیم کا کہنا تھا کہ فوری طور پر دوسرے حملے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوسکا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...