اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختون خوا کے آئی جی ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دو کالعدم تنظیموں جماعت الاحرار اور حزب الاحرار کا الحاق ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں خیبر پختون خوا کے آئی جی ڈاکٹر ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ دونوں تنظیموں کا الحاق خطرہ ہے جس کو مانٹیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگا کر اچھا کام کیا ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی تقریباً ختم ہو جائے گی۔آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے 95 دہشت گردوں کو مارا اور 300 کو گرفتار کیا ہے، پولیس اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرک مندر واقعے میں 150 افراد کو گرفتار کیا جن میں اہم رہنما بھی شامل ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلائیں گے۔ثناء اللّٰہ عباسی کے مطابق قبائلی اضلاع میں 700 خواتین نے پولیس میں بھرتی کے لیے درخواستیں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں پولیس میں بھرتی کے لیے 40 خواتین شارٹ لسٹ ہوئی ہیں۔آئی جی کے پی کے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے 54 واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...