مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے انتظامی امور نے کہاہے کہ نئے عمرہ سیزن کی بحالی کے بعد اب تک مسجد حرام میں زائرین میں زم زم کے پانی کی 30 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں فراہمی زمزم شعبے کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے مسجد حرام کے اندر زائرین ، نمازیوں اور روزہ دارعبادت گذاروں میں 17 صفر 1442 ہجری سے لے کر اب تک زمزم کے تقریبا تین ملین پیکیج تقسیم کیے ہیں۔ صحن مطاف ، مسعی ، نماز جنازہ ہال ، پہلی عمومی منزل ، شاہ فہد اور شاہ عبد اللہ کی توسیع کے مقامات میں زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔الندوی نے مزید کہا کہ داخلی راستوں اور سیڑھیوں پر موجود عملہ 10 لیٹر کی گنجائش والے 90 سے زیادہ گیلن زم زم فراہم کرتے جن میں 200 گلاس زم زم موجود ہوتا تھا۔الندوی نے مزید کہا کہ تقریبا 128 ملازمین فراہمی زم زم کی نگرانی کرتے تھے۔ عمرہ زائرین اور نمازیوں میں زم زم کی فراہمی پر مجموعی طور پر 600 کارکن مامور رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر باری بار زائرین میں آب زم زم تقسیم کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...