کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے’رپورٹ

0
336

سرینگر(این این آئی)کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی طرف عالمی برادری کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی توجہ بھی مبذول ہونا شروع ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طورپر بھار ت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری نے بھی اپنی ناراضی ظاہر کرنا شروع کردی ہے جو اس حقیقت کی گواہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کابھارتی نعرہ بھی اب دنیا پر اثر انداز نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے برعکس دنیا بھر کے تمام آزادی پسند لوگ جدوجہدآزادی میں مصروف کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لئے غیر قانونی اقدامات کے بعد عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے بھارتی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے