کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئیں

0
291

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 45 ہزار 955 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 77 لاکھ 85 ہزار 580 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار 774 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 76 لاکھ 79 ہزار 644 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 69 ہزار 534 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 283 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 48 لاکھ 95 ہزار 78 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 3 ہزار 600 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 85 ہزار 82 ہو گئی۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 46 ہزار 773 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 40 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 21 ہزار 475 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 889 ہو چکی ہے۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 844 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار 158 ہو چکی ہے