واشنگٹن(این این آئی ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک عہدیدار نے آئندہ بدھ کو دارالحکومت میں جو بائیڈن کے حلف برداری کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں حلف برداری کی تقریب کے قریب پہنچ کر پوری کمپلیکس کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی تاکہ چونسٹھویں امریکی صدر کے انتخاب کے موقعہ پر سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جاسکے اور کسی قسم کی گڑ بڑھ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راسل ھونوری سے سیکیورٹی کے انفراسٹرکچر، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے مشترکہ ایجنسیوں کے آپریشنز فوری جائزہ لینے کو کہا ہے۔ پیلوسی کا کہنا تھا کہ جنرل ھونوری بحرانوں سے نمٹنے کیلیے تجربہ کار شخص ہیں۔پلوسی نے زور دے کر کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت دکھائی ہے۔ انہوں نے نیشنل گارڈ کی امریکی جمہوریت کے تحفظ کے لیے خدمات کی تعریف کی۔پیلوسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہمیں دارالحکومت کی عمارت پر حملہ خطرناک پیش رفت تھی جس نے کانگریس کے ارکان کی جانیں خطرے میں ڈال دی تھیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...