عمرکوٹ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سیدامیر علی شاہ نے کہاہے کہ ان کے والد نے 41 سال تک عمرکوٹ کے عوام کی خدمت کی،جیت اسی خدمت کا نتیجہ ہے، وہ ہندو برادری کے بھی شکر گزار ہیں جس نے ان پر اعتماد کیا۔میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہیں گے۔واضح رہے کہ عمرکوٹ میں ہونے والے پی ایس 52 ضمنی الیکشن کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 52 کی نشست سابق صوبائی وزیر اور امیر علی شاہ کے والد علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...