اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندر اور باہر موجود کچھ عناصر سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں،کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیںجب حکومت فلسطین بارے پالیسی واضح کر چکی تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کے طالبعلموں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یہ ملکی معیشت کیلئے صحیح نہیں ،پی ڈی ایم بیانیہ پاکستان کی دشمن قوتوں کے بیانئے سے مطابقت رکھتا ہے ،دہلی میں قائم غیر ذمہ دار حکومت سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے ،عالمی بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے۔خطے کی صورتحال ،پی ڈی ایم کے احتجاج بارے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے،14نومبر کو ڈوزئیر میں بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپیگنڈہ مہم شروع کی لیکن ارنب گوسوامی کی ‘چیٹ ‘منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں قائم غیر ذمہ دارانہ حکومت سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے ،عالمی برادری بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی وہ بھارت جسے وہ سیکولر ریاست سمجھتے تھے اس پر ایک فاشسٹ ہندوتوا حکومت مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر اور باہر موجود کچھ عناصر سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے،چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور منطقی انجام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیںجب حکومت فلسطین بارے اپنی پالیسی واضح کر چکی تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں وزارتِ خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہیں پھر ایسے بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کے طالبعلموں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یہ ملکی معیشت کیلئے صحیح قدم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ پاکستان کی دشمن قوتوں کے بیانئے سے مطابقت رکھتا ہے ،پی ڈی ایم نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانئے کو ہوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے ہوئے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے وہ پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہے ، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سنا چکی ہے کہ وہ استعفے نہیں دینگے ۔لانگ مارچ کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...