اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکہ دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندے کم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیر اعظم نے واضح کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کیلئے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمن لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکہ دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...