اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے تمام ملکی و بین الاقوامی سکالر شپس کی تفصیلات کووفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائیٹ پر لنک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت متعارف کرائی ہے۔ اگر ایک ہی پروگرام کے لئے مختلف ڈونر ایجنسیزکی سکالر شپس موجود ہیں تو اس سے طلبہ کے پاس چوائس ہوگی کہ زیادہ موزوں سکالر شپ سے استفادہ کر سکیں۔ طلبہ و طالبات کو اب مختلف ویب سائیٹس پر جا کر سکالر شپس ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ نہ صرف اس سے طلبہ کا قیمتی وقت اور توانائی کی بچت ہوگی بلکہ تمام قابل اعتماد و مفید معلومات ایک ہی جگہ پر میسر ہو نگی۔وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائیٹ پر ایچ ای سی کی ملکی و غیر ملکی سکالر شپس کے علاوہ نیسٹ سکالر شپس، جائیکا سکالر شپس، کوآئیکا سکالر شپس، شیوننگ سکالر شپس، فل برائیٹ سکالر شپس، آسٹریلین ایڈ سکالر شپس، فرانس سکالر شپس، ہنگری سکالر شپس، یو ایس ایجوکیشنل فاونڈیشن سکالر شپس، جرمن اکیڈیمک ایکسچینج سروس، چائنہ سکالر شپس کونسل، ترکی سکالر شپس اور ورلڈ بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی سکالرشپس کو لنک کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...