عمرکوٹ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کی ساری جمہوری قوتیں پاکستان کے عوام کا سوال لے کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑی ہیں، الیکشن کمیشن کو اس عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ہمارا وزیراعظم صرف سلیکٹڈ نہیں اسپانسرڈ بھی ہے ۔بتایا جائے کہ اسرائیل اور بھارت کے کون سے شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے ہیں ۔عمر کوٹ کے علاقے کھارڑو سید میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ‘جوکر کرپشن کا شور کرتا تھا، جگہ جگہ جا کر کرپٹ کرپٹ کا رونا روتا تھا،خود ہی کرپٹ نکلا، پوری کی پوری جماعت کرپٹ نکلی’۔انہوں نے کہا کہ آج تک وہ جواب نہیں دے سکے کہ امریکا میں سلائی مشین بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کو وہ مراعات کس طرح ملیں، آج تک جواب نہیں دے سکے کہ خیبرپختونخوا میں پورے ملک کی سب سے مہنگی بس چل رہی ہے جس میں کبھی آگ لگ جاتی ہے، کبھی عوام دھکا دے کر چلاتی ہے لیکن کوئی اس کرپشن کا حساب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہی ہے، شہید بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہماری حکومتوں کو ختم کردیا گیا اور جنہیں انہوں نے حکومت دلوادی ہے یہ لوگ تو فارن فنڈنگ سے آئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے لے کر آج تک یہ کیوں نہیں بتا سکا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیوں ہورہی ہے، اسرائیل اور بھارت کے کون شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں سے حکومت بنتی ہے تو وہ عوام مسائل بھی حل کرتی ہے لیکن جو کسی کے اشارے پر حکومت بناتے ہیں وہ ان کی جانب ہی دیکھتی رہتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں۔ضمنی انتخاب میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ عوام دشمن، جمہور دشمن، غریب دشمن طاقت کو جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان ‘پیروں’ کو جواب دے دیا ہے جو ٹھیکے پر اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام نے ان سیاسی یتیموں کے ٹولے کہ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساٹھ کھڑے ہیں انہیں دوسری مرتبہ بھگا دیا ہے، اب تھر میں بھی قومی اسمبلی کا انتخاب آرہا ہے اور وہاں سے بھی انہیں بھگانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مر رہے ہیں، اگر اس حکومت کو ہم گھر نہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو کون روکے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...