لاہور( این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی اگرپی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے تو جعلی وزیر اعظم روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتے ہیں؟،راجکماری نے جعلی وزیراعظم کی دم پر پائوں رکھ دیا ہے اس لیے آپ جیسے فصلی بٹیروں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور تین سو کنال کا محل رکھنے والا وزیراعظم کہتا ہے دولاکھ تنخواہ میں میرا گزارہ نہیں ہوتا،عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس چور وزیراعظم بننے کا کریڈٹ بھی حاصل کرلیا ہے ،عمران خان کے دو کتوں کا خرچہ اڑھائی لاکھ ماہانہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چینی اور گندم کے ڈاکوئوں میں اربوں روپے حصہ وصول کرنے والے شخص کی حالت آج بھی قابل رحم ہے ،نیازی صاحب فکر نہ کریں آپ سے ایک ایک چوری اور ڈاکے کا حساب لیا جائے گا،شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ کمیشن کا حساب بھی لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...