کراچی (این این آئی)پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ کا مختصر ٹیزر سامنے آگیا۔جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں حریم شاہ کی وائرل ویڈیوز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں اور ٹیزر میں ان کے بچپن اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں اگرچہ سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔یہ واضح نہیں ہے کہ ‘راز’ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ویب سریز ‘راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر اس ویب سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔’راز’ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز جلد اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...