واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن دلاویر کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ سے بدھ کے روز ایوان صدر کے لیے روانہ ہوئے۔میڈیاپورٹس کے مطابق انہوں نے ایوان صدر کے لیے روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ کو نم آنکھوں سے دیکھا اور ایک بڑی ذمہ داری اپنے کندھوں پراٹھانے کے لیے انڈریو ایئرفورس کے فوجی اڈے پر پہنچے جہاں ایک خصوصی طیارہ انہیں اول آفس لے جانے کے لیے تیار تھا۔ جوبائیڈن جب اپنے گھر سے ایوان صدر جانے کی تیاری کرنے لگے توان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر جب میڈیا سے بات کر رہے تھے اتو بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو اترآتے۔ واشنگٹن روانگی سے قبل وہ اپنے بیٹے پو کی قبر پر بھی گئے۔جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے ڈیلاویرکو مخاطب کرتیہوئے کہا کہ مجھے معاف کردو۔ میں مر بھی گیا تو دیلاویر میرے دل میں نقش رہے گا۔ مگر مجھے آج ایک بات کا افسوس ہے کہ میرا بیٹا آج یہاں نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...