لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رپورٹ کے بعد چوہدری برادران کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم اورڈپٹی پراسیکیوٹر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے فاضل عدالت کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر خاندان کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے ۔نیب کی رپورٹ اور بیان کے بعد فاضل بنچ نے درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا دیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...