نیویارک (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ریسلر دی راک اور رومن رینز کے مداح موجود ہیں۔ یہ دونوں ریسلرز ماضی میں فلم میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔اب اطلاعات ہیں کہ فلمی پردے کے بعد مداح ان دونوں ریسلرز کو ایک دوسرے کے مخالف ریسلنگ رنگ میں ایکشن میں دیکھ پائیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا39 میں ڈوین جانسن (دی راک) اور رومن رینز کے درمیان میچ ہونے کا امکان ہے۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران رومن رینز بھی راک سے فائٹ کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ مداحوں کی دلچسپی اور پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اس ریسلنگ میچ کے امکانات بہت حد تک بڑھ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...