کراچی (این این آئی)شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصویریں انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکورہ تصویر میں عائشہ خان نے فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں وہ خود بیحد حسین لگ رہی ہیں۔عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کا خوبصورت میک اپ نامور میک اپ آرٹسٹ فائزہ سیلون کی جانب سے کیا گیا ہے۔سابقہ اداکارہ کی تصویر پر جہاں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی عائشہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔عائشہ خان کی مقبولیت کی بات کریں تو اْنہوں نے صرف 10 گھنٹے پہلے ہی اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 52 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔دوسری جانب عائشہ خان نے ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...