لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاونین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کواسپتال داخل کیا گیا۔بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہزار 401 افراد ہلاک ہوئے، عالمی وبا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 981 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین وائرس کی نئی اور پرانی قسم کے خلاف یکساں موثر ہے، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...