کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اورسابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے، پیپلزپارٹی استعفیٰ دے، آج حکومت گر جائے گی، عمران خان کے مخالف ہوگئے تو نیب کا لیٹر آئے گا،وزیر اعظم آپ یو ٹرن کے ماسٹر ہو،مردم شماری پر بھی یوٹرن لے لوتو پچھلے یو ٹرن جائز بنالو گے، کراچی متنازعہ مردم شماری پر خاموش نہیں رہے گا، اعدادوشمار درست نہ ہوئے تو ہر سطح پر لڑائی ہوگی، وفاق اتحادیوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے، ایم کیو ایم جیسی جماعت کوآج تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا۔ گورنر ہائوس مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ہفتہ کواحتساب عدالت کراچی میں کلفٹن اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے، متنازع مردم شماری کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، مردم شماری پر خاموش ہوئے تو تباہ ہوجائیں گے،وزیر اعظم آپ یو ٹرن کے ماسٹر ہو اس پر بھی یوٹرن لو،مردم شماری پر یوٹرن لوگے تو پچھلے یو ٹرن جائز بنالو گے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ مردم شماری پر پاک سر زمین پارٹی نے پر امن ریلی نکالی۔ سب کہہ چکے ہیں کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زائد ہے، ہم کراچی کے مسائل حل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں، چیف جسٹس نے خود کہاکہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے، نادرا کے مطابق یہاں 2 کروڑ 40 لاکھ شناختی کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ مردم شماری میں ووٹر کم اور بندے زیادہ ہیں۔آبادی کو صحیح گنا جائے تو قومی اسمبلی کی 40 سیٹیں ہوںگی۔انہوں نے کہا کہ متنازع مردم شماری کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، جو ریاست ہمیں صحیح گننے سے ڈرے ہمیں شرم آتی ہے۔ ان لوگوں کو حکومت چلانے نہیں آتی۔مصطفی کمال نے کہاکہ 13سالوں سے ایک بس نہیں دی، شہر کو کچرا بنا دیا، ہم خاموش رہے۔ آپ نے ہسپتال اور یونیورسٹی اجاڑ دی ہم خاموش رہے، یہاں سے انڈسٹریز اجاڑ دیں ہم خاموش رہے، مردم شماری پر خاموش رہے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے مسائل کے حل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں۔ کراچی کو کبھی بھی پانی، تعلیم، صحت کا پیسہ صحیح نہیں ملے گا۔ گائوں میں پانی روک سکتے ہیں، لیکن کراچی میں ایسا نہیں ہوسکتا۔ کراچی سے جو جیتے گا، اسی کو سندھ میں حکمرانی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گورنر نے گورنر ہائوس کو پی ٹی آئی آفس بنا رکھا ہے۔ لوگوں کو را کا ایجنٹ بنانے والا خالد مقبول صدیقی ہے، وہ عمران خان کا سپورٹر ہے
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...