کراچی(این این آئی) ترجمان بلاول ہائوس نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ترجمان بلاول ہائوس نے اپنے جاری بیان میں بختاوربھٹوکی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیاہے، میڈیاسے التماس ہے براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق بلاول ہاس میں24جنوری کومحفل میلاد ہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتے کیلیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...