اسلام آباد میٹرو بس سروس کے 120 ڈرائیورز نے ہڑتال کردی

0
324

راولپنڈی(این این آئی) اسلام آباد میٹرو بس سروس کے 120 ڈرائیورز نے ہڑتال کردی،ہڑتال کے باعث متعدد اسٹیشنوں پر گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو ڈرائیورز مطالبات کے حل تک میٹرو نہ چلانے پر بضد ،آئے دن کی ہڑتال سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق تمام 120 ڈرائیور کے نجی کمپنی کی انتظامیہ سے تحفظات ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت میٹرو بسیں چل رہیں ہیں اور کسی قسم کا کوئی تعطل نہیں،بسیں چلانے والے تمام ڈرائیورز تربیت یافتہ ہیں اور ٹریننگ کے بعد ہی شامل کئے گئے۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق نجی کمپنی کے منیجر افتخار کو ہٹانے کیلئے ہڑتال کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈرائیورز کا مطالبہ ہے غلطی کرنے پر انہیں کسی قسم کی پینلٹی نہ لگائی جائے،تمام 120 ڈرائیوروں کی ایک لابی ہے نئے ڈرائیور اسکا حصہ نہیں۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق نجی کمپنی کے ڈرائیوروں سے مذاکرات جاری ہیں مسلہ جلد حل ہو جائے گا۔