لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ بینکنگ معاہدوں پر کام جاری ہے جن کے فائنل ہونے کے بعد ان ممالک کے ساتھ تجارت بہتر ہوگی۔ انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ،سابق صدور میاں مصباح الرحمن اور چودھری ظفر اقبال سے لاہور چیمبر میں غیررسمی ملاقات کے موقع پر کہی۔ عبدالرزاق دائود نے کہا کہ اس خام مال پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کردی جائے گی جو مقامی سطح پر تیار نہیں ہورہے جبکہ کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیدر، آم، آلو، کینو اور کھجور کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کونسلز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، امید ہے کہ اس سے بہترین معاشی نتائج برآمد ہونگے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ تجارتی خسارہ معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ریفنڈز کے اجراء کا عمل بھی بہتر کیا جائے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...