جے پور(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے اگست سے اب تک 31 بار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور حیران کن طور پر 31 بار ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عام تاثر یہ ہے کہ ایک بار رپورٹ مثبت آئے تو 15 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ بعد اس کا نتیجہ منفی آجاتا ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون نے اگست سے جنوری کی 20 تاریخ تک کورونا تشخیص کے 31 بار ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خاتون میں کورونا کی کوئی علامت بھی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے 14 بار پی سی آر اور 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ کروائے گئے، جن کی رپورٹس میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال اہل خانہ یا کوئی رشتے دار نہیں کررہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل قرنطینہ میں ہیں، انہیں یکم ستمبر 2020 کو ایک سماجی تنظیم کے سینٹر میں منتقل کیا گیا۔راجستھان کے محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا تھا کہ علامات نہ ہونے کے باوجود خاتون کو وائرس کی تشخیص ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ان کی آنتوں میں وائرس پہنچ چکا ہے جو غیر فعال ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون مکمل صحت مند ہیں، ان میں موجود وائرس اب دوسروں کو متاثر نہیں کرسکتا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...