واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارالحکومت الریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سعودی عرب کی سکیورٹی کو ہدف بنانے والوں کے خلاف اپنے سعودی پارٹنر کی مدد کریں گے۔ امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ سعودی عرب میں استحکام کو سبوتاژ کرنے کے کوشاں عناصر کا احتساب کرے گا۔ بیان میں امریکہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی عرب پر حملے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔خیال رہے ریاض پر ہفتے کو داغا جانے والا حوثی ملیشیا کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اتحادی افواج نے کہا تھا سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے الریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...