نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دبا کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دبائو کا شکار ہوں، لیکن جلد ہی اپنی بات کو مزید بڑھانے کے بجائے انہوں نے ڈپریشن کو اچھی چیز قرار دیا۔بھارتی آرمی چیف کے مطابق اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...