کراچی (این این آئی)ہر سال مختلف عالمی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں یا خطوں کے حساب سے کامیابی حاصل کرنے والے فنکاروں اور شوبز شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔اسی طرح برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے بھی سال 2021 میں 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست میں ان باصلاحیت فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو بہت کم عمری میں دنیا بھر میں مقبول ہورہے ہیں۔اس فہرست میں اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ایسٹرن آئی نے بلال عباس کو ایشیا کی 50 مقبول شخصیات میں شامل کیا تھا اور اب انہیں اس فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...