پشاور(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی مشترکہ زیر صدارت امن اومان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں صوبے کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،وزیر داخلہ کی امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ شیخ رشیدنے کہاکہ صوبے نے امن وامان کی صورت حال میں فرنٹ لائین کا کردار ادا کیا،امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرینگے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...