کراچی(این این آئی)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی اورچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹوزرداری کی رسم حنا بلاول ہائوس کراچی میں ادا کردی گئی،بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے مہمانوںکا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔رسم حنا کے موقع پر بلاول ہائوس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا جب کہ مہندی کے حوالے سے مدھر دھنیں بھی بکھرتی رہیں۔ذرائع نے بتایاکہ رسم حنا میں شریک مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ سے کی گئی تھی۔ بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اس ضمن میں بتایاکہ بختاور بھٹو کو لگائی جانے والی مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مہندی لگانے کا سلسلہ سہہ پہر تین بجے شروع کیا تھا اور اسے مکمل کرتے ہوئے شب کے 9 بج گئے تھے یعنی کل پانچ گھنٹے لگے تھے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...