کراچی(این این آئی) سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول دینے سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری گاڑی میں کتے کے سوار ہونے کی ویڈیو بنا کر ایک بے ہودہ حرکت کی گئی ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے ہیں وہ بار بار گاڑی کی ایک جانب آرہے ہیں اور خود کو کیمرے میں آنے سے بچا رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جسے وہ صاحب پروٹوکول کہہ رہے ہیں وہ گورنر کی فیملی کو دی جانے والی سیکیورٹی ہے۔ اس گاڑی میں میری فیملی موجود ہے اور اگر اس کے ساتھ کتا بھی ہے تو اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ گاڑی کتے کو گھمانے کے لیے استعمال نہیں ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ جوصاحب ویڈیو بنا رہے تھے وہ خود ایک کرپٹ پارٹی کا حصہ ہیں وہ پہلے اپنی پارٹی کی کرپشن کا جواب دیں۔ وہ دوسروں کی فیملی کی اس طرح ویڈیو بنا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جب ہر چیز غلط ہورہی تو وہ جو بھی کریں وہ بھی ٹھیک ہے۔گورنر نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لیے آئیں ہیں اور ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ جب تک ہمارے دم میں دم ہے عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول کی ایک ویڈیو گردش میں تھی، جس پر گورنر سندھ کا بیان سامنے آیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...