کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچے گی

0
246

لاہور( این این آئی)کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچے گی،پی آئی اے نے کوروناویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کر دیں۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777طیارے کے ذریعے چین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلز پاکستان لائی جائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے احکامات جاری کردیئے ۔ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور ہیلتھ سروسز نے پی آئی اے سے درخواست کی تھی ۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ آج جمعہ کے روز ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا۔