نوازشریف وارنٹس تعمیل، پاکستانی ہائی کمیشن لندن افسران کا تحریربیان

0
287

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے لندن کے افسران کابیان تحریری سامنے آگیا ۔ فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے کہاکہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقار احمد نے وقت مجھے کال کی، وقار احمد نے کہا کہ وہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کریں گے۔دلدار علی ابڑو نے کہاکہ وقار احمد کے مطابق وہ نواز شریف کی پارک لین لندن رہائش گاہ پر وارنٹس وصول کرے گا، ہائی کمیشن نے مجھے نواز شریف کے وارنٹس اس پتہ پر تعمیل کرانے کی اجازت دیدی، اس کے بعد وقار کے ساتھ اتفاق ہوا کہ وہ 23 ستمبر کو دن گیارہ بجے وارنٹس وصول کریں گے، وقار کو بتایا کہ قونصلر اتاشی رائو عبدالحنان وارنٹس کی تعمیل کیلئے آئیں گے، برطانیہ کے وقت کے مطابق دس بجکر بیس منٹ پر وقار نے مجھے کال کرکے وارنٹس وصولی سے معذرت کرلی، لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر 17 ستمبر کو شام چھ بجکر 35 منٹ وارنٹس کی تعمیل کے لیے گیا، نواز شریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا،نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی بائی ہینڈ تعمیل نہیں ہو سکی۔