اسلام آباد (این این آئی)امریکی صحافی ڈیننئل پرل قتل کیس میں سپریم کورٹ میں ملزمان کی بریت کیخلاف سندھ حکومت کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے دلائل کی تیاری کیلئے وقت مانگ لیا ۔ بدھ کو دور ان سماعت وکیل سندھ حکومت نے کہاکہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں ، کوئی تاریخ نہیں مانگ رہے ۔وکیل ملزمان نے کہاکہ ملزمان کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا فائدہ ملنا چاہیے ،عدالت نے تین ملزمان کو بری، دیگر کو 7 سات سال قید کی سزا سنائی۔ وکیل ملزما ن نے کہاکہ ملزمان اٹھارہ سال جیل میں گزار چکے ہیں ۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ سندھ حکومت پہلے ہی تین ماہ کیلئے ملزمان کو حراست میں رکھنے کا حکم دے چکی، حکومتی احکامات کے بعد عدالتی حکم کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاکہ آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل بھی جمع کروا دینگے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...