نیویارک (این این آئی)پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی طالبان معاہدہ، انٹرا افغان مذاکرات سے ایک سیاسی حل برآمد ہوگا،ہمیں دہشتگردی اور جائز حق خود ارادیت کے حصول کی تحریک میں فرق واضح کرنا ہوگا۔۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، بھارتی حکومت 70سال سے کشمیری عوام کی حقوق غضب کیے ہوئے ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کرکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، بیرونی قبضہ اور جارحیت بدترین ریاستی دہشت گردی کی اقسام ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی قیادت کو قید اور نظر بند رکھا گیا ہے، گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دہشتگردی نے ہزاروں جانوں کا نقصان کیا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...