لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی سنا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی ہے اس کے کام میں مزید پختگی آتی ہے ،فخر ہے کہ معیاری کام میری پہچان ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین پر جتنا بھی کام کیا ہے اسے لگن سے کیا ، میں نے بطور پروفیشنل اداکارہ انتہائی لگن سے کام کیا۔ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ، اب وقت بدل رہا ہے اور ہمیں بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...