اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں اسلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے،2013ء کے مقابلے میں ابھی بھی پیٹرول کی قیمت کم ہے، تحریک انصاف حکومت نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت پیدا کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا بڑا اقدام اٹھایا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ جلد از جلد شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پر قانون سازی ہو لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت ہی کرتی ہے، پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل سیاسی جماعتوں کی سمت الگ ہے، ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی، اپوزیشن کا بیانیہ منتشر ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمان صرف کاغذوں میں پی ڈی ایم کو لیڈ کر رہے ہیں، اصل میں ن لیگ نے اسے ہائی جیک کیا ہوا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی رہی سہی سیاست بھی خاک میں ملا دی ہے، مریم نواز نے ن لیگ کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں اسلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے،2013ء کے مقابلے میں ابھی بھی پیٹرول کی قیمت کم ہے، حکومت نے کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل کیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پیٹرول سمیت گھی، دالیں اور پام آئل سمیت 4 سے 5 ملین ڈالرز کی چیزیں درآمد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم پر سیاست کھیلی اور اس نے وقت پر گندم ریلیز نہیں کی، اگر سندھ حکومت وقت پر گندم ریلیز کرتی تو بحران پیدا نہ ہوتا، سب سے زیادہ آٹے کی قیمت سندھ میں بڑھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف علی زرداری کی شوگر ملیں ہیں، یہی شوگر مافیا چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ پی ڈی ایم کی سمت مختلف ہے ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی، ان لوگوں کو ذلت اور ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، ان کے سارے جلسے اور ریلیاں ناکام ہوئیں، اپوزیشن کا بیانیہ منتشر ہو گیا ہے، اپوزیشن کے گزشتہ دو ہفتوں کے بیانات دیکھ لیں تو ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مولانا فضل الرحمان کو بدنام کرنے کیلئے سازش کی گئی ہے، ان لوگوں نے مولانا فضل الرحمان کی رہی سہی سیاست بھی خاک میں ملا دی ہے، مولانا فضل الرحمان کے علاوہ سب آپس میں مشاورت کرتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صرف کاغذوں میں پی ڈی ایم کو لیڈ کر رہے ہیں، اصل میں ن لیگ نے اسے ہائی جیک کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی کے پاس کہنے اور کرنے کو کچھ تھا لیکن اس نے نہیں کیا باقی ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان صرف ہوا میں باتیں کر رہے تھے ان کے پاس عوام کی طاقت تھی اور نہ ہی کرنے کیلئے کچھ تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...