تریپولی (این این آئی)لیبیا جیسے قدامت پسند قبائل پر مشتمل ملک میں اب تک اقتدار اور حکومت مردوں کے گھر کی لونڈی سمجھی جاتی رہی ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خاتون بھی اس میدان میں اپنی قسمت آزمائی کرنے جا رہی ہیں۔ایمان الکشر لیبیا میں وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کرخواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گی۔ لیبیا میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں ایمان الکشر کو غیرمعمولی اثرو رسوخ رکھنے اور تجربہ کار سیاسی لیڈروں کیساتھ مقابلہ ہے۔سیاسی اعتبار سے ایمان الکشر اعتدال پسند نظریات کی حامل ہیں۔ وہ کسی جماعت کی طرف سے امیدوار نہیں بلکہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایمان الکشر نے کہا کہ اس کے پاس تعلیمی، تدریسی اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا تجربہ ہے۔ وہ خود کو ملک وقوم کی خدمت کے لیے ایک بہترین اور موزوں امیدوار سمجھتی ہیں۔ ان کی کوشش وزارت عظمیٰ کا حصول ہے تاکہ وہ ملک کی بہتر خدمت کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص خواتین کو انصاف فراہم کرسکیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اس بار پارلیمانی انتخابات کے لیے نوجوانوںکی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ وہ ان میں عمر میں نسبتا سب سے چھوٹی ہیں۔الکشر نے اردن کی ایک یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجوایشن کی۔ اس کے بعد اردنی پارلیمنٹ میں اس نے سیات کی تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے تنازعات کے حل اور سفارت کاری کا ایک ڈپلوما بھی حاصل کیا۔ اس نے کہا کہ میرے پاس وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے تمام کوائف مکمل ہیں
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...