وزیر اعظم کی موجودگی میںکورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگا,اسد عمر

0
277

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے منگل سے کورونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم شروع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ انشاء اللّٰہ بدھ سے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی کورونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کی مہم شروع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّٰہ بدھ سے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی کورونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پہلے ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔