چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیلئے عمر کی شرط ختم

0
295

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیے عمر کی شرط ختم کردی گئی، چیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے اشتہار میں کم سے کم عمر 57 سال رکھی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔ آذربائیجان سے گریجویٹ یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔