اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگے تیل اور مہنگی بجلی نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا، حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں، وزیر اعظم نے ایڈیٹ شدہ فون کالز کی ویڈیو سے قوم کا وقت ضائع کیا، چیئرمین نیب اپوزیشن پر ہر قسم کا الٹا سیدھا کیس بنانے پر بضد ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن نے حکومت چھوڑی تو تیل پر فی لٹر 15 روپے ٹیکس تھا،آج 40 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس لیا جا رہا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے ؟ انہوںنے کہاکہ2 سال میں کونسی قیامت آئی کہ بجلی کے بل دوگنا ہوگئے ؟ جس ملک میں انصاف نہ رہے وہاں نظام چل نہیں سکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیشی کا تیسرا سال چل رہا ہے، نواز شریف کیخلاف حکومت کو کچھ نہیں ملا، چیئرمین نیب اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا کیس بنانے پر بضد ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...